موجودہ آئینی ترامیم پی سی او اور ایل ایف او سے بھی زیادہ خطرناک ہے، بلوچستان بار باڈیز

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان بار باڈیز پاکستان بار کونسل بلوچستان بار کونسل بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور کوئٹہ بار ایسوسیشن ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کیچ تربت کے مشترکہ بیان میں پارلیمنٹ کے تاریخ میں جبری طور ممبران پارلیمنٹ کو اغوا کرکے ھارس ٹریڈننگ لاقانونیت کی انتہا کرکے نام نہاد پارلیمنٹ جو اسٹیبلشمنٹ کے تابع پارلیمنٹ ہے آئین سازی کے جبری عمل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر یاد کیا جائے گا بیان میں کہا کہ پاکستان کی نام نہاد تمام جمہوری پسند پارٹیوں قومی مذہبی قوم پرست جماعتوں نے عوام کو مایوس کردیا ہے موجودہ آئینی ترامیم پی سی او اور ایل ایف او سے بھی زیادہ خطرناک ہے ایل ایف او پی سی او میں ڈکٹیٹر سامنے تھا آج ڈکٹیٹر پس پردہ ہے لیکن ہم ملک بھر کے وکلاء نمائندے یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم نے ہر آمریت کا مقابلہ کیا آزاد عدلیہ کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا موجودہ نانہاد بے ساکھیوں پر چلنے والی حکومت ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتی ان آئینی ترامیم کو مسترد کرتے ہوئے ملک گیر وکلاء کنونشن تحریک کو وسعت دیں گے بیان میں کہا کہ موجودہ آئینی ترامیم جوڈیشری کے اصل ساخت کو ختم کرکے ملک میں سیاسی پارٹیاں اپنی من پسند جحجز لگا کر من پسند فیصلے کرانا چاہتی ہے جسے کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے . .

متعلقہ خبریں