پی ٹی آئی اقتدار میں آکر متنازعہ غیرآئینی ترامیم کا خاتمہ کریگی، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اقتدار میں آکر متنازعہ غیرآئینی ترامیم کا خاتمہ کرے گی . سیرسٹر سیف نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ ترامیم اغوا کاری، چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی اور ماؤں بہنوں کی عزتیں اچھالنے جیسے سنگین جرائم میں لپیٹ کر منظور کی گئیں، جعلی حکومت نے اغوا گردی کرکے رات کی تاریکی میں سپریم کورٹ پر شب خون مارا .

انہوں نے کہا کہ ترامیم کا طریقہ کار خود چیخ چیخ کر بتارہا ہے کہ آئین کے پیٹ میں چھرا گھونپا گیا، جلد بازی میں ترامیم کا مقصد سپریم کورٹ کے فیصلے کے اطلاق سے بچنا ہے . بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ متنازعہ ترامیم کے بعد پی ٹی آئی کی جدوجہد مزید تیز ہوگی، غیرآئینی ترامیم کے حق میں ووٹ ڈالنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی اور یہ عوام کے انتقام سے بچ نہیں سکیں گے، آئندہ انتخابات میں عوام ان کو ووٹ دیں گے اور نہ ہی انہیں فارم 47 ملے گا . انہوں نے کہا کہ متنازعہ ترامیم کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہونے پر پی ٹی آئی کا نام تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائے گا، فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ کو پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے . تاریخ غداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی‘ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی ائی عمران خان کے ساتھ غداری کرنے والے لوٹوں پر پوری قوم کی لعنت ہے، تاریخ غداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی، عمران خان کے ساتھ بے وفائی کرنے والوں کا انجام پچھلے الیکشن میں سب نے دیکھا، وکلا برادری سے غیرآئینی ترامیم کے خلاف فیصلہ کن معرکے کی اپیل ہے، وکلا برادری پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر متنازعہ غیرآئینی ترامیم اپنے انجام کو پہنچائیں . . .

متعلقہ خبریں