کراچی میں گرمی کی حالیہ لہر مزید 5روز تک برقرار رہنے کا امکان
کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد میں گرمی کی حالیہ لہر مزید 4 سے 5 روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق دن کے وقت پارہ اوسط سے 3 تا 4 اضافے سے 38 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے، سمندری ہوائیں غیر فعال جبکہ زیادہ تر شمال مشرق و شمال مغرب سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
اگلے چند روز تک کراچی سمیت دیہی سندھ کے کچھ اضلاع کا موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ سجاول، ٹھٹھہ، حیدرآباد، میرپور خاص، عمر کوٹ اور تھرپارکر بھی گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اور کل عمرکوٹ اور تھرپارکر میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔