اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک بحریہ نے کامیاب انسداد منشیات آپریشن کرتے ہوئے بھارتی ساختہ نشہ آور گولیوں کی بڑی کھیپ ضبط کرلی .
آئی ایس پی آر کے مطابق نیوی کے آپریشن کے دوران 2000 کلوگرام چرس، 370 کلو آئس اور 50 کلو ہیروئن ضبط کی گئی .
بین الاقوامی مارکیٹ میں برآمد شدہ منشیات کی مالیت 145 ملین امریکی ڈالر ہے .
آپریشن میں بھارتی ساختہ نشہ آور ممنوعہ گولیاں کی بڑی کھیپ بھی شامل ہے . ضبط کی گئی منشیات کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا .
ترجمان نیوی کے مطابق پاک بحریہ خطے کی سمندری حدود میں ہر طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے ہمہ وقت سرگرم ہے .