فن و ثقافت شوبز

عالیہ بھٹ کی فلم ’جگرا‘ کی ناکامی پر ڈائریکٹر نے ذمہ داری قبول کر لی


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ ہدایتکار واسـن بالا نے عالیہ بھٹ کی فلم ’جگرا‘ کی باکس آفس پر ناکامی کی ذمہ داری قبول کر لی۔
سنسنی خیز ڈرامہ ہے فلم 11 اکتوبر کو ریلیز ہوئی تھی اور پہلے ہفتے میں صرف 2.64 ملین ڈالر کا بزنس کر سکی حالانکہ اسے کوئی بڑی مقابلہ کرنے والی فلم کا سامنا نہیں تھا۔
ایک حالیہ انٹرویو میں واسن بالا نے اعتراف کیا کہ فلم کی ناکامی کی وجہ کچھ ایسا تھا جو ناظرین کو متوجہ نہ کر سکا۔
انہوں نے کہا کہ یہ فلم عالیہ بھٹ کے کیریئر کی سب سے کمزور اوپننگ فلم ثابت ہوئی ہے اور اس ناکامی پر انہیں ذاتی طور پر افسوس ہے۔
واسـن بالا نے یہ بھی تسلیم کیا کہ عالیہ بھٹ اور پروڈیوسر کرن جوہر نے ان پر اعتماد کیا تھا اور وہ اس اعتماد پر پورا نہیں اتر سکے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ فلمساز کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ ناظرین کو سینما گھروں تک لانے کے لیے مضبوط مواد فراہم کرے۔
فلم ’جگرا‘، جسے کرن جوہر کی دھرم پروڈکشنز اور عالیہ بھٹ کی ایٹرنل سن شائن پروڈکشنز نے پروڈیوس کیا تھا، دو یتیم بہن بھائیوں کی کہانی پر مبنی ہے، جہاں عالیہ بھٹ ایک بہن کا کردار ادا کرتی ہیں جو اپنے بھائی کو غیر ملکی ملک میں عمر قید سے بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں