حکومت سندھ کا تعلیمی بورڈز کے اہم عہدوں پر تعیناتیوں کا فیصلہ


کراچی (قدرت روزنامہ)حکومت سندھ نے تعلیمی بورڈز کے اہم عہدوں پر تعیناتیوں کا فیصلہ کرلیا۔
سیکریٹری بورڈز اینڈ یونیورسٹی نے کنٹرولنگ اتھارٹی کو تعلیمی بورڈز کے اہم عہدوں پر تعیناتی کی منظوری کےلیے خط لکھ دیا ہے۔
چیئرمین، ناظم امتحانات، سیکریٹری اور آڈٹ افسر کے عہدوں پر تعیناتی ہوگی، کنٹرولنگ اتھارٹی کو لکھے گئے خط کے متن کے مطابق ہائی کورٹ نے بھرتیوں پر اسٹے ختم کردیا ہے۔
خط میں مزید کہا گیا کہ تمام امیدواروں کا ٹیسٹ آئی بی اے کراچی کے ذریعے لیا جائے گا۔