راولپنڈی: وین کھائی میں گر گئی، 4 طلبہ جاں بحق، 3 زخمی


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی کے علاقے سہنسہ بولاڑ کے قریب وین کھائی میں گر گئی .
ریسکیو حکام کے مطابق وین کھائی میں گرنے سے 4 طالب علم جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے .


زخمی طلبہ کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے .
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ وین حادثہ گزشتہ رات اس وقت پیش آیا تھا جب طالب علم سہنسہ آزاد کشمیر سے راولپنڈی آ رہے تھے .

. .

متعلقہ خبریں