پنجگور، صابر نور اور عابد نور بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے
پنجگور(قدرت روزنامہ)صابر نور اور عابد نور بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں دونوں کی بازیابی پر فیملی کے آفراد نے خوشی کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ ہم تمام لوگوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے دونوں بھائیوں کو بازیاب کرانے میں ہماری مدد کی، ہمارے ہمسایوں سے لیکر پنجگور اور بلوچستان کے عام عوام تک، پریس کلبز اور سوشل میڈیا کے سارے لوگوں کا، سب کا شکریہ جنہوں اس مشکل کڑی ہمارا ساتھ دیا۔ ہم دعا گو ہیں کہ سارے لاپتہ افراد بازیاب ہوکر اپنے گھروں میں پہنچ جائیں۔