دکی کوئلہ مائنز پر حملے میں جاں بحق و زخمی مزدوروں کے لواحقین میں معاوضے کے چیک تقسیم


دکی(قدرت روزنامہ)سانحہ11اکتوبر دکی کول مائنز پر ہونے والے حملے میں شہید ہونے والے بیس مزدوروں کے لواحقین میں سے 14مزدروں کے لواحقین جبکہ واقعے کے چھ زخمی مزدوروں کو حکومت بلوچستان کی جانب سے معاوضے کی چیک ادا کردئیے گئے۔معاوضے کے تحت شہید ہونے والے ہر مزدور کے لواحقین کو 15 لاکھ اور زخمی ہونے والے چھ مزدوروں کو دو لاکھ معاوضے کی ادائیگی ڈپٹی کمشنر دکی کلیم اللہ کاکڑ کی جانب سے منعقدہ تقریب میں کی گئی تقریب میں ڈپٹی کمشنر دکی کلیم اللہ کاکڑ نے 14 مزدوروں کے لواحقین میں چیک تقسیم کئے تقریب میں ایس پی دکی عاصم شفیع ،ڈسٹرکٹ چینرمین حاجی خیر اللہ مقرر ،لیبر فیڈریشن کے نمائندوں اور آل پارٹیز دکی کے صدر حاجی عزت خان ناصر سمیت لواحقین نے شرکت کی۔دیگر بقایہ چھ شہدا کے ورثا کو بھی بہت جلد چیک جاری کردئیے جائینگے