لورالائی میں بس کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق
لورالائی(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے لورالائی میں بس کی ٹکر سے 2نوجوان جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز لورالائی میں شاہ کاریز کے مقام پر ڈائیو بس کی ٹکر سے ایک نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ، نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعدشناخت کے لئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھوادی گئی ہیں ، ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہیں ۔ اس سلسلے میں مزید کارروائی کی جارہی ہے ۔