پنجاب

نواز شریف اور مریم کے دورۂ لندن، امریکا و یورپ کا شیڈول؛ اہم ملاقاتیں متوقع


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم ن لیگ کے صدر نواز شریف 25 اکتوبر سے بیرون ملک دوروں پر روانہ ہوں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف جمعہ 25 اکتوبر کو لاہور سے 5 ملک کے دوروں کےلئے روانہ ہوں گے۔ نوازشریف دبئی، امریکا، لندن اور یورپ کے دورے کریں گے۔نوازشریف 25 اکتوبر کو لاہور سے دبئی کےلئے روانہ ہوں گے۔ نواز شریف کا دبئی میں ایک روز قیام ہوگا جہاں سے وہ لندن جائیں گے۔ نواز شریف 29 اکتوبر کو لندن سے امریکا جائیں گے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف امریکا میں 4 روز قیام کے بعد واپس لندن پہنچیں گے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نومبر کے پہلے ہفتے میں لندن جائیں گی۔ چند روز قیام کے بعد نواز شریف اور مریم نواز یورپ کے مختلف ممالک کے دورے کریں گے۔ نواز شریف اس دوران اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔
پارٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ نواز شریف کو لندن اپنے چیک اپ کے لیے جانا تھا تاہم آئینی ترمیم کے باعث انہوں نے اپنا دورہ 2 بار ملتوی کیا تھا۔ نواز شریف اب لندن میں اپنا چیک اپ بھی کروائیں گے۔ لندن میں بھی نواز شریف کی کچھ اہم سیاسی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

متعلقہ خبریں