بانیٔ پی ٹی آئی کہتے ہیں ساری تکلیفیں برداشت کر لوں گا: نورین نیازی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کہتے ہیں میں ساری تکلیفیں برداشت کر لوں گا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری بہنوں کو بغیر وجہ کے جیل میں ڈالا گیا ہے، جیل میں ملاقاتیں بھی بند کرا دی ہیں تو پریشانی ہو رہی ہے۔
نورین نیازی نے کہا کہ اللّٰہ کرے انصاف ملے اور نظر بھی آئے، بانیٔ پی ٹی آئی کو پارٹی قیادت پر بھروسہ ہے، ان سے ملتے ہیں لیکن فیملی کے لوگوں کو بھی ملنے کی اجازت ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ پہلے کبھی کسی سیاستداں کے ساتھ نہیں ہوا، وہ آدمی ان کے حساب سے بہت آگے ہے۔
نورین نیازی نے یہ بھی کہا کہ وہ تو مجرم بھی نہیں ہیں، جس آدمی نے اپنی زندگی اس ملک کے لیے لگائی اس کے ساتھ یہ کر رہے ہیں۔