پاکستان

دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت منظور


اعظم سواتی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے دہشتگردی دفعات کے تحت درج مقدمے میں رہنما پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اعظم سواتی کی ضمانت منظور کرلی۔
انسداد دہشتگری عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی اور تھانہ سنگجہانی میں دہشت گردی کی دفعات پر درج مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی۔ اعظم سواتی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ اعظم سواتی کے خلاف احتجاج اور توڑ پھوڑ پر دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ خبریں