جو اللہ چاہے گا وہی ہوگا، جسٹس منصور بینچ نمبر ایک میں منتقل


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں جی 10 ٹو اپارٹمنٹ الاٹمنٹ کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار خوشدل خان ملک نے جسٹس منصور علی شاہ سے کہا کہ ہماری دعا ہے آپ اسی طرح بنچ نمبر ون ایک میں ہی رہیں ۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہاجو اللہ چاہے گا وہی ہوگا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر ایم ڈی پی ایچ اے کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔کیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی گئی۔ دوسری جانب چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ چیمبر ورک پر چلے گئے،
ذرائع کے مطابق آج بدھ کے روز بھی چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ چیمبر ورک کریں گے۔جسٹس منصور علی شاہ کا بنچ کمرہ عدالت نمبر ایک میں منتقل کیا گیا۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ چیمبر ورک کے دوران فیصلے لکھیں گے۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ جمعہ کے روز ریٹائر ہو جائیں گے۔