اسلام آباد

‎پارلیمنٹ کے ہاتھوں پہلی مرتبہ چیف جسٹس کی نامزدگی، اگلے مراحل کیا ہونگے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پارلیمنٹ سے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کی نامزدگی کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستان کے 30 ویں چیف جسٹس کے تقرر سے متعلق بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی نے منگل کو 2 تہائی اکثریت سے جسٹس یحییٰ آفریدی کو ملک کا نیا چیف جسٹس مقرر کر نے کی منظوری دی۔
تقرری کے اس نئے طریقہ کار کے بعد اب ‎پاکستان کے چیف جسٹس کی تقرری و عدالتی نظام کے سلسلے میں نئے باب کا آغاز ہوا ہے اور اسے پارلیمان کی بالادستی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
اب آگے کیا ہوگا؟
پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کثرت رائے سے نئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام کے انتخاب کے فصیلے سے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کو آگاہ کرے گی۔
وزیر اعظم نئے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی تعیناتی کے لیے اپنی ایڈوائس صدر مملکت آصف علی زرداری کو منگل کو ہی بھجوادیں گے۔ غالب امکان ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری وزیر اعظم کی ایڈوائس کی توثیق کرتے ہوئے جلد ہی نئے چیفس جسٹس کی تقرری کی منظوری دے دیں گے۔

🔴 LIVE: Sheikh Rasheed Meets Imran Khan in Adiala Jail | Press Conference at Supreme Court 🏛️🔥



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں