پاک فضائیہ کی کثیر القومی فضائی مشقیں
فضائی مشق میں ترکیہ، سعودی عرب اور مصر سمیت دیگر اہم ممالک شریک ہیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ائیرفورس کی دیگرممالک کے ساتھ اہم فضائی مشق جاری ہے۔
کثیر القومی فضائی مشق میں کئی اہم فضائی افواج، خاص طور پر ترکیہ فضائیہ، سعودی فضائیہ، اور مصری فضائیہ سمیت دیگر اہم ممالک شریک ہیں۔ انڈس شیلڈ 2024 کا بنیادی مقصد حصہ لینے والے ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانا، فوجی تعاون کو مضبوط بنانا اور اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔انڈس شیلڈ 2024 علاقائی سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم اور اتحادی ممالک کے درمیان مشترکہ آپریشنل تیاری کو فروغ دینے میں اس کے کردار کو اجاگر کرتی ہے۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر فضائی مشق انڈس شیلڈ 2024 کا مشاہدہ کریں گے۔ آرمی چیف کو مشق کے وسیع دائرہ کار کے بارے میں ایک جامع بریفنگ بھی دی جائے گی۔