26ویں آئینی ترمیم آئین ماحول دوست بھی ہے، مریم اورنگزیب
لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم آئین، جمہوریت، عدلیہ اور عوام دوست ہی نہیں ماحول دوست بھی ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ الحمدللہ، پاکستان دنیا کے اُن سرفہرست ممالک میں شامل ہوگیا ہے جہاں شفاف، صحت مند ماحول کی فراہمی اور بہتری کو بنیادی انسانی حق قرار دیا گیا ہے۔
مریم اورنگزیب کے مطابق آرٹیکل 9 کی روشنی میں ماحولیاتی بہتری، موسمیاتی چیلنج، گلوبل وارمنگ جیسے مسائل سے نمٹنا ہمارے دستور کا باضابطہ حصہ بن گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف خاص طورپر مبارک اور خراج تحسین کے مستحق ہیں۔عالمی ماحولیاتی بہتری کے حوالے سے پاکستان نے بہت نمایاں، ٹھوس ، جامع اور عملی قدم اٹھایا ہے۔