پشاور میں خاتون کی بچوں سمیت پراسرار موت
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور میں ایک گھر سے 2 بچوں سمیت 3 افراد مردہ حالت میں پائے گئے۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔
پشاور کے علاقے فقیر آباد کے ایس پی بلال شاہ نے بتایا کہ فقیرآباد میں ایک گھر سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اور اس کے 2 بچے شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ تینوں افراد مردہ حالت میں پائے گئے، پولیس ٹیم نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کے لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
ایس پی نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی طور میں اموات کی وجہ زہریلا مواد معلوم ہوتا ہے۔ تاہم پولیس تفتش جاری ہے۔
ایس پی کے مطابق پولیس ٹیم تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔ اور بیانات بھی قلمبند کیے جا رہے ہیں۔ جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔