پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 2000 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 2000 روپے اضافے کے بعد 285400 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1714 روپے اضافے کے بعد 244684 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 224294 روپے ہو گئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 20 ڈالر اضافے کے بعد 2757 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔