معروف اداکارشفقت چیمہ شدید علیل، کومہ میں چلے گئے


لاہور (قدرت روزنامہ) پنجابی فلموں کے معروف وِلن شفقت چیمہ شدید علیل ہوگئے۔ علالت کے باعث شفقت چیمہ کو شالیمار ہسپتال داخل کروادیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شفقت چیمہ شالیمار ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں داخل ہیں۔اہل خانہ نے مداحوں سے شفقت چیمہ کے لیے دعائے صحت کی اپیل کردی ہے۔
شفقت چیمہ نے پاکستان فلم انڈسٹری کی نو سو باون فلموں میں کام کیا ہے،انہیں کچھ عرصہ قبل دماغ کی شریان کی بیماری ہوئی تھی۔
اہلِ خانہ کے مطابق دماغ کی شریان میں خون جم جانے کی وجہ سے 62 سالہ شفقت چیمہ کومہ میں چلے گئے ہیں۔