کراچی: بیوی اور ہونے والے بچے کے قتل میں ملوث شخص گرفتار


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں پولیس نے گزشتہ ماہ اپنی حاملہ بیوی کو قتل کرنے والے مفرور شخص کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن کیماڑی اظہر جاوید نے میڈیا کو بتایا کہ تھانہ سائٹ اے کی تفتیشی ٹیم نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے بیوی کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتارکر لیا۔
سفاک ملزم نے 25 ستمبر کو چھری کے پے در پے وار کرکے حاملہ بیوی کو بے دردی سے قتل کردیا تھا اور پھر موقعے سے فرار ہوگیا تھا۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم حضرت بلال ولد محمد انور کی اسماء بی بی سے 8 ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔