ایم جی موٹرز کی 100ویں سالگرہ، الیکٹرک گاڑیوں کی قیمت میں کمی کا اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر کمپنی نے پاکستان میں بھی اپنی الیکٹرک وہیکل رینج پر محدود مدت کے لیے خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں لگ بھگ 10 سے 24 لاکھ روپے تک کمی کی گئی ہے۔
ایم جی موٹرز پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق ایم جی4 ای وی ایکسائیٹ کی قیمت میں 10 لاکھ 99 ہزار روپے کی کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس گاڑی کی قیمت 99 لاکھ روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح ایم جی4 ای وی ایسینز کی قیمت میں ایک کروڑ 9 لاکھ اور 90 ہزار روپے کمی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد اس گاڑی کی نئی قیمت 12 کروڑ 9 لاکھ اور 90 ہزار روپے کے بجائے 11 کروڑ روپے کردی گئی ہے۔
ایم جی موٹرز نے اپنی ایم جی زیڈ ایس ای وی کی قیمت میں بھی ایک کروڑ 9 لاکھ اور 90 ہزار روپے کی کمی کرتے ہوئے محدود مدت کے لیے اس کی نئی قیمت 11 کروڑ روپے کردی گئی ہے، دوسری جانب سب سے زیادہ کمی ایم جی زیڈ ایس ای وی لانگ رینج کی قیمت میں کی گئی ہے۔
صارفین اب ایم جی کی زیڈ ایس ای وی لانگ رینج 12 کروڑ 5 لاکھ روپے میں 15 نومبر سے قبل خرید سکتے ہیں، جو کہ اس سے قبل 14 کروڑ 9 لاکھ اور 99 ہزار روپے تھی، ایم جی موٹرز نے اپنی اس ماڈل کی الیکٹرک گاڑی کی قیمت میں 2 کروڑ 4 لاکھ اور 99 ہزار روپے کی کمی کا اعلان کیا ہے۔
تاہم پاک وہیلز ڈاٹ کام کی سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق ایم جی موٹرز پاکستان کی جانب سے کم کی گئی قیمتوں پر گاڑیاں 22 اکتوبر سے 15 نومبر کے دوران ہی خریدی جاسکیں گی، مذکورہ 4 الیکٹرک گاڑیوں کے علاوہ تمام گاڑیوں کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔