پاکستان میں مہنگے تیل پر عوام پریشان لیکن بھارت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت اضافے کے بعد کتنی ہو گئی ؟ پاکستانی اپنا دکھ بھول جائیں گے

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)بھارت میں دو دن تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں استحکام رہنے کے بعد اب ایک مرتبہ پھر سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، آج 15 جولائی کو پٹرول کی قیمت پورے انڈیا میں اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے ، پٹرول 35 پیسے جبکہ ڈیزل 15 پیسے مہنگا ہو گیا۔

’دی انڈین ایکسپریس ‘ کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں مختلف ریاستوں اور شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بھی مختلف ہیں ، جیسا کہ دارلحکومت نئی دہلی میں پٹرول مہنگا ہونے کے بعد 101.54 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیاہے جبکہ ڈیزل ڈیزل 89.87 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔ اسی طرح ممبئی میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت 107.54 بھارتی روپے ہو گئی ہے جبکہ ڈیزل 97.45 پیسے پر پہنچ گیاہے ۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان اگر پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ کیا جائے تو پاکستانیوں کو جان کر شدید حیرت ہو گی کیونکہ ایک بھارتی روپیہ پاکستان کے 2.13 روپے کے برابر ہے ، پاکستان میں اس وقت پٹرول کی فی لیٹر قیمت 112.69 روپے اور ڈیزل 113.99 روپے فی لیٹر ہے ، اگر پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کو بھارتی کرنسی میں دیکھا جائے تو یہ 52.83 اور 53.44بھارتی روپے بنتی ہے۔

بھارت میں رواں ماہ کے دوران آٹھویں مرتبہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا گیاہے جبکہ دوسری جانب ڈیزل کی فی لیٹر قیمت پانچویں مرتبہ بڑھائی گئی ہے تاہم اس میں ایک مرتبہ معمولی کمی بھی دیکھنے میں آئی ۔ مئی اور جون میں پٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں 16 مرتبہ اضافہ کیا گیا ۔بھارت کے شہر بھوپال میں پٹرول کی قیمت سب سے زیادہ 109.89 روپے لیٹر ہو گئی ہے جبکہ سب سے مہنگا ڈیزل جے پورے میں 99.02 بھارتی روپے میں فروخت ہو رہاہے ۔ چنئی میں پٹرول 102.23 اور ڈیزل 94.39 روپے فی لیٹر ہو گیاہے ۔

حیدرآباد میں پٹرول 105.52اور ڈیزل 97.96 روپے ، کولکتہ میں پٹرول 101.74 اور ڈیزل 93.02 روپے ، بنگلورو میں پٹرول 104.94 اور پٹرول 95.26 روپے ، پٹنا میں پٹرول 103.91 اور ڈیزل 95.51روپے ہو گیاہے ۔

بھارت میں اس وقت پٹرول کی سب سے کم قیمت اس وقت 98.63 روپے لکھنو¿ میں ہے ، تاہم ڈیزل کی سب سے کم قیمت نئی دہلی میں 89.87 روپے ہے ۔

Recent Posts

بجٹ 25-2024: بیرون ملک سفر کے لیے ٹکٹوں پر ٹیکس میں کتنا اضافہ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی نے مالی سال 25-2024 کا بجٹ منظور کرلیا، اور اس…

3 mins ago

دہلی ایئرپورٹ کی چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک، 8 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شدید بارش کے باعث دہلی کے ہوائی اڈے کے ڈومیسٹک روانگی والے…

10 mins ago

قطر کے خاص فیسٹیول میں رسیلے پاکستانی آم کی دھوم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قطر کے دارالحکومت دوحہ میں الحمبہ فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہا ہے…

19 mins ago

مالدیپ کے صدر پر کالاجادو کرنے کے الزام میں 2 وزرا سمیت 4 افراد گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مالدیپ کے صدر پر کالا جادو کرنے کے الزام میں 4 افراد…

26 mins ago

بھارتی اداکارہ حنا خان میں کینسر کے تیسرے درجے کی تشخیص، دعاؤں کی اپیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی معروف اداکارہ حنا خان میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص…

34 mins ago

سدا بہار ٹرمینل پر چھاپے کیخلاف سریاب روڈ بلاک، پولیس افسران کا رویہ ذاتی عناد ہے، ترجمان لہڑی ہاﺅس

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ پولیس کا رات گئے سدا بہار ٹرمینل پر چھاپہ، حکمت لہڑی نے سریاب…

53 mins ago