لاہور قلندرز کی ٹیم گیانا میں ہونیوالی گلوبل سپر لیگ میں شرکت کرے گی

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز کی ٹیم گیانا میں ہونے والی گلوبل سپر لیگ میں شرکت کرے گی، لیگ میں5 ٹیمیں شرکت کریں گی . جی ایس ایل ٹی ٹوئنٹی کے شیڈول کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے .


لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گیانا میں ہونے والی گلوبل سپر لیگ کا حصہ بننے کے لئے پرجوش ہیں،لاہور قلندرز واحد ٹیم ہے جوجی ایس ایل ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی .
جی ایس ایل ٹی ٹوئنٹی کے پہلے ایڈیشن میں 5 ٹیمیں حصہ لیں گی، لاہور قلندرز سمیت انگلینڈ سے ہیمپشائر ہاکس، ویسٹ انڈیز سے گیانا ایمازون واریئرز ، بنگلا دیش سے رنگپور رائیڈرز اور آسٹریلیا سے وکٹوریا کی ٹیمیں حصہ لیں گی .
جی ایس ایل ٹی ٹوئنٹی 26 نومبر سے 7 دسمبر تک کھیلی جائے گی،11 میچز کے شیڈول کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے . جی ایس ایل ٹی ٹوئنٹی کی انعامی رقم 10 لاکھ امریکی ڈالر رکھی گئی ہے .
چیئرمین جی ایس ایل کلائیو لائیڈ کا کہنا ہے کہ ہم تمام ٹیموں کو خوش آمدید کہنے کے لئے منتظر ہیں، ہمیں یقین ہے کہ جی ایس ایل ٹی ٹوئنٹی ایکشن سے بھر پور ہوگی، ان تمام پانچوں ٹیموں کے فینز دنیا بھر میں موجود ہیں .
لاہور قلندرز کے مالک ثمین رانا کا کہنا ہے کہ ہم جی ایس ایل گیانا میں شرکت کا اعلان کرکے بہت پرجوش ہیں، جی ایس ایل نے دنیا کی 5 بہترین ٹیموں کو اکٹھا کیا ہے جہاں شاندار مقابلے ہوں گے .
ثمین رانا نے کہا کہ پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے ٹیلنٹ کی مہارت کو ٹیسٹ کرنے کا یہ اچھا پلیٹ فارم ہے، ہمارے نوجوان کھلاڑی اس پلیٹ فارم پر شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے منتظر ہیں .

. .

متعلقہ خبریں