معیشت / کاروباری دنیا

انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 80 پیسے کا ہوگیا


انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں7 پیسے کا اضافہ
کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں7 پیسے کا اضافہ ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر277روپے 80پیسے کا ہوگیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چنج میں مسلسل تیسرے روز تیزی رہی۔ مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 87 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں 227 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
اسٹاک بروکرز کا کہنا ہے کہ کمپنیز کے اچھے مالیاتی نتائج کے اعلانات سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا رہے ہیں جس سے انہیں توقع ہے کہ اسٹاک مارکیٹ آئندہ دنوں مزید نئے ریکارڈ بناسکتی ہے۔

🔴 LIVE: Sheikh Rasheed Meets Imran Khan in Adiala Jail | Press Conference at Supreme Court 🏛️🔥



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں