بشری کی رہائی، عمران خان اور وکلا کی ملاقات کا کل ہی بتادیا تھا، فیصل واوڈا


اللہ کا شکر ہے ہوا میں تیر نہیں چلاتا، سینیٹر فیصل واوڈا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں نے پہلے ہی بتادیا تھا بشری آج رہا ہوں گی۔
فیصل واوڈا نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ ‏جیسے میں نے کل بتایا تھا کہ آج بشری بی بی رہا ہو جائیں گی، وہ رہا ہو گئی ہیں، اور کوئی کیس بھی نیا نہیں بنا۔ وی آئی پی طریقے سے ان کی گاڑیاں بھی اندر جانے دیں۔
انہوں نے کہا کہ جیسے بتایا تھا عمران خان بھی آج اپنے وکیلوں سے ملاقات کریں گے اور 26 اکتوبر سے ان کا جیل میں ریگولر ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ اللہ کا شکر ہے ہوا میں تیر نہیں چلاتا۔ قوم سے میں کچھ نہیں چھپاؤں گا۔