ٹک ٹاکر مناہل ملک کی وائرل نازیبا ویڈیوز پر مشی خان کی تنقید


مشی خان نے کہا ہے کہ ٹک ٹاکرز اپنی فیملی اور ماحول کا خیال رکھیں
لاہور (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاکر مناہل ملک کی حال ہی میں وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیوز کے معاملے پر اداکارہ مشی خان کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
مشی خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ ایسے تمام ٹک ٹاکرز پر شدید تنقید کررہی ہیں جن کی نامناسب ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگتی ہیں۔
مشی خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ’’آج مجھے ٹیوٹر ٹرینڈ کو دیکھ کر بہت افسوس ہوا کہ ایک مشہور ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیوز لیک ہوگئیں، جس میں وہ اپنے منہ سے کسی کو کہہ رہی ہے کہ اگر تم کہیں اور گئے تو میں اسے وائرل کردوں گی‘‘۔
اداکارہ نے اس معاملے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاکرز کو اپنی فیملی اور ماحول کا خیال رکھنا چاہیے۔ آپ کا اثر لوگ لیتے ہیں اس لیے فحاشی بند کریں۔ ہمارا معاشرہ پہلے ہی اخلاقی گراوٹ کا شکار ہے۔ اچھی باتوں کو پروموٹ کریں، اچھے کام کریں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Mishi Khan MK (@mishikhanofficial2)

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ٹک ٹاکر مناہل ملک کی دس نازیبا ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، جن میں وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ موجود تھیں۔ مناہل ملک کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ان کا مشہور ہونے کا حربہ ہے۔