اماراتی ویزا ایمنسٹی اسکیم میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ


متحدہ عرب امارات (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی طور پر رہائش پزیر افراد کو ملک کا قانونی رہائشی بنانے کی اسکیم میں کوئی توسیع نہیں کی جا رہی ہے .
اماراتی ویزا ایمنسٹی اسکیم کے اختتام میں صرف چند دن باقی رہ گئے ہیں، یہ امارات میں قانونی رہائشی بننے کا آخری موقع ہے .


امیگریشن حکّام کے مطابق متحدہ عرب امارات نے امیگریشن جرمانے معاف کر دیے ہیں، غیر قانونی رہائش پزیر افراد سے فوری رابطہ کرنے کا کہا ہے .
امیگریشن حکّام کا کہنا ہے کہ اماراتی ویزا ایمنسٹی اسکیم 31 اکتوبر کو ختم ہو جائے گی .
واضح رہے کہ اماراتی ویزا ایمنسٹی اسکیم صرف ایسے افراد کے لیے تعارف کروائی گئی ہے جو ملک میں قانونی طور پر داخل ہوئے لیکن اپنے ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد انہوں نے ویزے کی تجدید نہیں کروائی اور غیر قانونی طور پر مقیم ہیں .

. .

متعلقہ خبریں