طالبہ مبینہ زیادتی؛ سوشل میڈیا پر مہم چلانے والے 16 افراد گرفتار


فیک نیوز پھیلانے والے 138 اکاؤنٹس بلاک کروائے گئے، کراچی سے کسی خاتون کو گرفتار نہیں کیا گیا
لاہور(قدرت روزنامہ)نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی سے متعلق سوشل میڈیا پر مہم چلانے والے 16 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
غیر مصدقہ واقعے کی تفتیش میں پیش رفت سے متعلق ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم عمران کشور نے بتایا کہ فیک نیوز پھیلانے والے 138 اکاؤنٹس بلاک کروائے گئے ہیں۔
عمران کشور کا کہنا تھا کہ توڑ پھوڑ تشدد میں 40 طلباء ملوث تھے جن کے خلاف کارروائی نہیں کروائی البتہ سوشل میڈیا پر جعلی مہم چلا کر انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔
ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم نے واضح کیا کہ کراچی سے کسی خاتون کو گرفتار نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ لاہور کے نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے کی سوشل میڈیا پر غلط خبر پھیلائی گئی جس کے سبب پنجاب کے مختلف شہروں میں طلبہ کی جانب سے پرتشدد مظاہرے کیے گئے۔