اسلام آباد؛ پی ٹی آئی کے قید کارکنان کو مبینہ طور پر چھڑانے کے لیے وین پر حملہ


حملہ آوروں کی تعداد 25 سے 30 تھی ، جنھوں نے قیدیوں کی وین پر فائرنگ بھی کی، پولیس ذرائع
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دہشت گردی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو مبینہ طور پر چھڑوانے کے لیے نامعلوم افراد نے قیدیوں کی وین پر حملہ کردیا اورمتعدد قیدی فرار ہوگئے۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ واقعہ سنگجانی کی حدود میں پیش آیا ہے اور نامعلوم افراد کے حملے میں متعدد قیدی فرار بھی ہوگئے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ اسلام آباد سنگجانی ٹول پلازہ پر قیدیوں کی وینز پر حملہ ہوا، جس کے بعد تھانہ ترنول اور تھانہ سنگجانی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔
انہوں نے بتایا کہ فرار ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گای ہے اور تاحال فرار ہونے والے ملزمان میں سے کوئی بھی پولیس کے ہاتھ نہ آسکا۔ سنگجانی ٹول پلازہ پر قیدیوں کی تین وینز میں ڈی چوک احتجاج کے 187 ملزمان کو اٹک جیل منتقل کیا جارہا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں نے تین قیدی بسوں پر حملہ کیا تاہم پولیس نے واقعے سے متعلق عینی شاہدین سے بھی پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔
اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ دہشت گردی کے مقدمات میں ملوث پی ٹی آئی ملزمان کی قیدی وینوں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا اور مبینہ طور پر متعدد قیدیوں کو چھڑوانے کی کوشش کی جس سے ناکام بنادیا گیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ نامعلوم افراد نے پولیس قیدی وینوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وین کے شیشے بھی ٹوٹے جبکہ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس نے بتایا کہ حملہ آوروں کی تعداد 25 سے 30 تھی ، جنھوں نے قیدیوں کی وین پر فائرنگ بھی کی، قیدیوں کی وین میں اٹک جیل سے پیشی کے لیے لائے جانے والے قیدی سوار تھے۔پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ قیدی وینوں میں 150 سے زائد قیدی مو