پاکستان میں پرانی گاڑیوں کے استعمال پر پابندی کی تیاریاں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت استعمال شدہ گاڑیوں پر بتدریج پابندی لگانے پر غور کر رہی ہے۔
رانا تنویر نے ایک بیان میں کہا کہ استعمال شدہ امپورٹٹد گاڑیوں سے مقامی انڈسٹری کو نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی پالیسی کا غلط استعمال کیا گیا، پرانی گاڑیوں کی درآمد سے کروڑوں ڈالرز کا زرِمبادلہ ضائع ہوتا ہے۔
وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار کا کہنا ہے کہ مقامی گاڑیاں تیار کرنے والوں نے حکومت کے ساتھ کیے گئے معاہدے پورے نہیں کیے، نومبر میں الیکٹرک وہیکل گاڑیوں کی پالیسی آ جائے گی۔
رانا تنویر نے کہا کہ یہ گاڑیاں نہ صرف پاکستان میں تیار کی جائیں گی بلکہ برآمد بھی کی جائیں گی۔