’پُشپا 2: دی رول‘، کامیابی کے نئے ریکارڈز بنانے کے لیے تیار، ریلیز کب ہوگی؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ساؤتھ انڈین فلم ’پُشپا‘ کی بے پناہ مقبولیت کے بعد ہی سے اس فلم کی سیکول کی باز گشت تھی، لہٰذا اب کئی سال کے انتظار کے بعد اب ’پ پشپا 2: دی رول‘ کی ریلیز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ساؤتھ انڈین کے سپرہٹ اداکار اَلُو ارجن کے لیڈ رول کے ساتھ فلمائی جانے والی فلم ’پُشپا‘ کی بے مثال کامیابی کے بعد اب اس فلم کے پارٹ ٹو ’پشپا 2: دی رول‘ کی ریلیز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ریلیز پروڈکشن میں مسلسل تاخیر کے بعد بالآخر اب ’پُشپا 2: دی رول‘5 دسمبر 2024 کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ بولی ووڈ کو پیچھے چھوڑ دینے والے ساؤتھ انڈیا سنیما کی مووی اب بیک وقت کئی زبانوں میں ریلیز کی جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ماضی کی طرح یہ فلم بھی تیلگو، تمل، ملایالم، ہندی اور بنگالی سمیت 6 زبانوں میں پیش کی جا رہی ہے۔
پُشپا 2: دی رول‘ کی ہدایت کار سو کمار ہیں، اور ’پُشپا‘ پارٹ ون کی طرح اس بار بھی سپر اسٹار الو ارجن کے ساتھ مقبول اداکارہ رشمیکا مندنا بطور ہیروئن آ رہی ہیں۔
فلم کی ریلیز کے حوالے منو رنجن پنڈتوں کا کہنا ہے کہ ’پُشپا 2: دی رول‘ باکس آفس پر خوب کامیابیاں سمیٹے گی۔