حافظ آباد میں پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پر تالا کیوں لگانا پڑا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حافظ آباد میں پولیس اور انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پر تالا لگا دیا۔
حافظ آباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے ایک کارروائی کے دوران دربار روڈ پر واقع پی ٹی آئی کے ضلعی سیکرٹریٹ پر تالا لگا کر سیکرٹریٹ پر نصب سے پی ٹی آئی کے جھنڈے اور بورڈز بھی اتار دیے ہیں۔
اس حوالےس پولیس کا مؤقف ہے کہ یہ جگہ ضلعی انتظامیہ کی ملکیت تھی جسے واگزار کروا کر گیٹ پر تالا لگا دیا گیا ہے۔
ضلعی سیکرٹریٹ سے قبضہ ختم کروا کر پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔