چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے بعد سینیئر موسٹ جج کون؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نئے چیف جسٹس کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کی ویب سائٹ اپڈیٹ کر دی گئی ہے۔
ویب سائٹ پر قاضی فائز عیسیٰ کی جگہ جسٹس یحییٰ آفریدی کا نام چیف جسٹس پاکستان کے طور پر اپڈیٹ کر دیا گیا ہے۔ویب سائٹ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے بعد سینئیر موسٹ جج جسٹس منصور علی شاہ ہیں۔
یاد رہے کہ قاضی فائز عیسیٰ کے سبکدوش ہوجانے کے بعد آج جسٹس یحییٰ آفریدی نے بطور چیف جسٹس آف سپریم کورٹ اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔