ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کیلئے قومی ٹیم کے کپتان کا اعلان کب تک متوقع ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا اعلان مزید تاخیر کا شکار ہوگیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ہفتے کو بھی وائٹ بال کپتان کا اعلان نہ ہوسکا جب کہ کپتان کے اعلان نہ ہونے سے دورہ آسٹریلیا کےلیے اسکواڈ کا بھی اعلان نہیں ہوا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اسکواڈ اور کپتان کا اعلان کل پریس کانفرنس میں کریں گے۔
دوسری جانب محسن نقوی کی زیر صدارت سلیکشن کمیٹی اور مینجمنٹ کا اجلاس ہوا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اجلاس میں سینٹرل کنٹریکٹ، آسٹریلیا اور زمبابوےکےلیےکھلاڑیوں کےانتخاب پرمشاورت کی گئی، اس کے علاوہ وائٹ بال ٹیم کے نئےکپتان کے نام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پی سی بی کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے ٹیم اور کپتان سےمتعلق تجاویز دیں جن پر کل مزید مشاورت کی جائےگی۔ چیئرمین پی سی بی کل سہ پہر پریس کانفرنس میں اہم فیصلوں کا اعلان کریں گے۔
پی سی بی کے مطابق اس پریس کانفرنس میں سلیکٹر عاقب جاوید بھی موجود ہوں گے۔
یاد رہے کہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو وائٹ بال فارمیٹ کا کپتان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمدرضوان کو کپتان مقرر کرنے کی تجویز ہیڈکوچ گیری کرسٹن نے دی اور سلیکٹرز نے بھی محمدرضوان کو وائٹ بال کا کپتان مقرر کرنے کی حمایت کی، ذرائع نے بتایاکہ سلمان علی آغا کو نائب کپتان مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔