اسلام آباد

نواز شریف کے لندن پہنچنے پر پولیس کیوں طلب کرنا پڑی؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم پاکستان اور ن لیگ کے قائد نواز شریف لندن پہنچ گئے۔
سابق وزیراعظم پاکستان اور ن لیگ کے قائد نواز شریف کی لندن آمد کے بعد اپنی رہائشگاہ ایون فیلڈ پہنچے جہاں ن لیگی کارکنان نے ان کا استقبال کیا۔
دوسری طرف لندن میں نوازشریف کی رہائشگاہ کے باہر مظاہرین کی جانب احتجاج کیا گیا، صورتحال خراب ہونے سے بچانے اور نوازشریف کی بحفاظت ایوان فیلڈ میں داخلے کے لیے لندن پولیس کا تعاون حاصل کرنا پڑا۔
رہائشگاہ کے باہر مظاہرین کی مسلسل نعرے بازی کی وجہ سے سابق وزیراعظم کو میڈیا سے گفتگو کا موقع نہیں مل سکا اور وہ میڈیا سے بات کیے بغیر ہی چلے گئے۔
اس موقع پر نوازشریف کے حق میں اور ان خلاف نعرے بازی کرنیوالوں کے درمیان کسی بھی ممکنہ تصادم کی روک تھا کے لیے پولیس سڑک کے دونوں جانب موجود تھی۔
واضح رہے کہ میاں نواز شریف 25 اکتوبر کو پاکستان سے دبئی روانہ ہوئے تھے، جہاں وہ ایک روز قیام کے بعد لندن پہنچے ہیں۔ لندن روانگی سے قبل انہوں نے لندن میں موجود دوست کے لیے کارپٹ بھی خریدا تھا۔

متعلقہ خبریں