مولانا فضل الرحمان نے دوبارہ الیکشن کا مطالبہ کردیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27ویں آئینی ترمیم لائے جانے کی خبروں کے حوالے سے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم نہیں آسکے گی۔
میڈیا کے رپورٹ کے مطابق چنیوٹ میں گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اب پارلیمان کا ایک کردار سامنے آگیا ہے تو عدلیہ پر اٹھنے والے سوالات کا راستہ بند ہوجائیگا۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نئے چیف جسٹس کو خوش آمدید اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اچھا وقت گزارا۔
انہوں نے کہا کہ پہلے شریعت کورٹ کا فیصلہ ایک درخواست سے اڑ جاتا تھا اب سپریم کورٹ میں سنا جائیگا۔
انہوں سودی کے خاتمے کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سود کے خاتمے کا فیصلہ عدالتی معاملہ ہے شریعت کورٹ نے سود کے خاتمے کیلئے 31 دسمبر 2027 تک کا وقت دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں ہوں حکومت میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں ، سمجھتا ہوں۔