’جنہیں جیلوں میں ہونا تھا وہ عہدوں پر ہیں‘،شیر افضل مروت اپنی ہی حکومت پر برس پڑے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اپنے دلچسپ اور متنازع بیانات کے حوالے سے مشہور پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت خیبر پختونخوا حکومت پر ایک بار پھر برس پڑے۔
شیر افضل مروت نے پشاور میں خطاب کے دوران خیبرپختونخوا حکومت کو نشانے پر رکھ لیا، انہوں نے کہ کچھ وزراء صرف وزارتوں کے مزے لوٹنے کے لیے شامل ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ باجوڑ واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں جس ڈی پی او نے گولیاں چلوائیں وہ پشاور میں ایس ایس پی تعینات کر دیا گیا ہے۔
شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت میں وہ لوگ عہدوں پر ہیں جنہیں جیلوں میں ہونا چاہیے تھا۔
ان کا وفاق کے خلاف احتجاج پر کہنا تھا کہ اب احتجاج لنگڑے لولے نہیں ہوں گے۔