کراچی میں غیر قانونی کال سینٹر چلانے والا پولیس افسر گرفتار
کال سینٹر سے غیرملکی بینکوں کا نمائندہ بن کرامریکی اور کینڈین شہریوں کو جعلی کالز کی جاتی تھیں۔
کراچی(قدرت روزنامہ) ایف آئی اے سائبر کرائم نے ڈیفنس فیز 2میں کارروائی کے دوران غیر قانونی کال سیںٹر چلانے والے درخشاں تھانے کے اے ایس آئی ابوبکر کو پارٹنر کے ساتھ گرفتارکرلیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم سیل ذرائع کے مطابق کال سینٹر سے غیرملکی بینکوں کا نمائندہ بن کرامریکی اور کینڈین شہریوں کو جعلی کالز کی جاتی تھیں۔ غیر ملکیوں سے کریڈٹ کارڈز اور اکاؤنٹس کی ذاتی معلومات لینے کے بعد کارڈ کا ڈیٹا چوری کیا جاتا تھا۔
کال سینٹز کے گروپ لیڈرز چوری شدہ ڈیٹا مختلف مرچنٹس کوفروخت کرتے رہے ہیں۔ فراڈ سے حاصل شدہ رقم سید ابوبکر اور اسکے پارٹنرعمر شاہ بخاری کو فراہم کی جاتی تھیں۔
کارروائی کے دوران کال سینٹر سے جعلی کالز کے لئے زیراستعمال آلات و دیگر اشیا بھی ضبط کی گئیں،ملزمان کے خلاف با قاعدہ مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی جاری ہے۔