27ویں آئینی ترمیم؛ بلاول بھٹو وزیراعظم سے ملاقات کیلیے پہنچ گئے
کچھ روز قبل حکومت قومی اسمبلی اور سینیٹ سے 26ویں آئینی ترمیم بھی منظور کروا چکی ہے
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو وزیر اعظم سے ممکنہ طور پر 27ویں آئینی ترمیم پر بات کریں گے، گورنر پنجاب بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل حکومت قومی اسمبلی اور سینیٹ سے 26ویں آئینی ترمیم بھی منظور کروا چکی ہے۔