ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد اسلحے سمیت گرفتار


دہشت گردوں نے 25 اور 26 اکتوبر کی رات کو اسپلانجی بازار میں 2 افراد کو شہید کیا تھا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے ضلع مستونگ کے اسپلنجی بازار سے ایک دہشت گرد کو اسلحہ اور آلات سمیت گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق 25 اور 26 اکتوبر کی رات کو دہشت گردوں نے اسپلانجی بازار میں 2 افراد کو شہید کیا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔
آپریشن کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز نے ایک دہشت گرد کو اسلحہ، گولہ بارود اور ایک دوربین سمیت گرفتار کرلیا۔