پاکستان میں بننے والے فونز کی تعداد میں اضافہ


رواں سال کے پہلے نو مہینوں میں مقامی سطح پر کل 22.59 ملین فونز تیار یا اسمبل کیے گئے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسمارٹ فونز کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے ملک میں موبائل فون کی مقامی پیداوار میں ماہانہ 44 فیصد اور سال بہ سال 74 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مقامی سطح پر موبائل مینوفیکچرنگ سیکٹر نے ستمبر 2024 میں سیلز میں ترقی کو برقرار رکھا کیونکہ 2.15 ملین موبائلز مقامی کمپنیوں کے ذریعے تیار یا اسمبل کیے گئے۔
2024 کے پہلے نو مہینوں میں کل 22.59 ملین فونز مقامی طور پر تیار یا اسمبل کیے گئے موبائل فونز فروخت کیے گئے جو کہ سال بہ سال 74 فیصد اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ خاطر خواہ ترقی پچھلے سال کی درآمدی پابندیوں کے بعد ہے جس نے ملک میں موبائلز کی اسمبلی کو فروغ دیا۔ 2022 کے مقابلے میں مارکیٹ میں سال بہ سال 35 فیصد اضافہ ہوا جو کہ ملک کی معاشی بحالی، درآمدات پر زیادہ ٹیکسوں اور آبادی میں اضافے سے تعلق رکھتا ہے۔
سال 2024 میں 22.59 ملین مقامی طور پر اسمبل شدہ فونز کے اندر 61 فیصد اسمارٹ فونز تھے جب کہ 39 فصید 2 جی فیچر فونز شامل تھے۔