سبطین خان و دیگر کیخلاف ریفرنس دائر


لاہور (قدرت روزنامہ)نیب ترمیمی آرڈنینس کے بعد سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان و دیگر کے خلاف اینٹی کرپشن کی عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا گیا۔
اینٹی کرپشن کی عدالت کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے کیس کی سماعت کی۔
اس سے قبل احتساب عدالت نے سبطین خان سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس اینٹی کرپشن کو ارسال کیا تھا ۔
سماعت کے موقع پر سبطین خان سمیت دیگر ملزمان حاضری کے لیے عدالت میں پیش ہوئے۔ اینٹی کرپشن کی عدالت نے ریفرنس کی سماعت 26 نومبر تک ملتوی کر دی۔