سلمان اکرم و فیصل چودھری میں صلح، عمران خان کا فواد چوہدری کو پارٹی کیخلاف بیان نہ دینے کا پیغام


فیصل چودھری دوبارہ لیگل ٹیم میں شامل، فواد چودھری سے کہیں لیڈر شپ کے خلاف بیان نہ دیں، عمران خان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ اور فیصل چودھری کے مابین صلح صفائی کرادی۔
یکسپریس نیوز کے مطابق فیصل چودھری کو دوبارہ بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم میں شامل کرلیا گیا، بانی پی ٹی آئی اور فیصل چودھری کمرہ عدالت میں کافی دیر گلے مل کے گفتگو کرتے رہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے فیصل چودھری کو پارٹی پالیسی کے مطابق چلنے کی ہدایت کردی، بانی پی ٹی آئی نے فیصل چودھری کے ذریعے فواد چودھری کو بھی پیغام بھجوایا جس میں کہا کہ فواد چودھری سے کہیں لیڈر شپ اور پارٹی کے خلاف بیان بازی سے باز رہیں۔
ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے بانی پی ٹی آئی سے فیصل چودھری کو لیگل ٹیم سے نکالنے کی سفارش کی، بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کو بھی معاملات ٹھیک کرنے کی ہدایت کردی، فیصل چودھری اور سلمان اکرم راجہ کے مابین صلح صفائی کے وقت بیرسٹر علی ظفر بھی موجود تھے، بانی پی ٹی آئی کمرہ عدالت میں دیر تک فیصل چودھری سے بغل گیر رہے۔