لورالائی میں بھی پولیو کیس رپورٹ
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع لورالائی میں بھی پولیو کا کیس سامنے آگیا۔
محکمہ صحت کے مطابق لورالائی میں ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ اس نئے کیس کے بعد رواں سال دوران بلوچستان میں رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی کل تعداد 21 ہوگئی ہے۔
رواں سال اب تک پاکستان میں پولیو کے 41 کیسز سامنے آچکے ہیں۔