کن فیلڈز کے ماہرین کو جرمنی کا ورک ویزا بآسانی مل سکتا ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سرکردہ یورپی اقتصادی طاقت جرمنی کو صنعتوں میں بڑے پیمانے پر مزدوروں اور ہنرمند افراد کی نمایاں کمی کا سامنا ہے۔
یورپی لیبر اتھارٹی (ای ایل اے) کی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس وقت جرمنی میں 70 سے زائد پیشے افرادی قوت کی کمی کا سامنا کررہے ہیں، جس سے دنیا بھر کے ہنرمند پیشہ ور افراد کے لیے نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔
جرمنی میں حالیہ دنوں افرادی قوت کا سامنا کرنے والی صنعتوں میں نقل و حمل، مینوفیکچرنگ، تعمیرات، صحت کی دیکھ بھال، انجینئرنگ اور آئی ٹی شامل ہیں، ان سبھی کو اپنی افرادی قوت میں فرق کو پر کرنے کے لیے غیر ملکی ہنر مند افراد کی ضرورت ہے۔
زیادہ مانگ والے پیشے اور صنعتیں
یورپی لیبر اتھارٹی کی ہنرمند افراد کی قلت اور سرپلسز کی رپورٹ ایسے مختلف پیشوں کی نشاندہی کرتی ہے جنہیں جرمنی میں عملے کے اہم خلا کا سامنا ہے، جس سے ہنر مند غیر ملکیوں کے لیے ورک ویزا کے لیے درخواست دینا آسان ہوجاتا ہے، جن شعبوں میں جرمنی کو سب سے زیادہ غیر ملکی افراد درکار ہیں، ان میں درج ذیل شعبے شامل ہیں۔
ٹرانسپورٹیشن اور مشینری
بھاری ٹرک، لاری، بس، ٹرام، اور لوکوموٹو ڈرائیور
ریلوے سنگنل پر بریک کے لیے آپریٹر، اور سوئچ آپریٹرز
کاغذ، ربڑ، پلاسٹک، دھات اور کیمیائی صنعتوں میں مشین آپریٹرز
ہنر مند افراد
کارپینٹر، باورچی، بشمول نانبائی، پیسٹری شیف، قصاب اور مچھیرے
الیکٹریشن، پلمبر اور فٹر
تعمیراتی اور صنعتی نوکریاں
تعمیراتی نگران، سپرے پینٹرز اور وارنشرز، برکلیئرز، جنگلات کے کارکن اور فائر فائٹرز
انتظامی عملہ
ٹرانسپورٹ، اکاؤنٹنگ، بک کیپنگ اور کلرک
صحت کی دیکھ بھال
دانتوں کے معالج، نرسنگ ایسوسی ایٹس، طبی تکنیکی ماہرین اور فزیوتھراپسٹ
انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی
الیکٹریکل اور سول انجینئرنگ ٹیکنیشن
سافٹ ویئر ڈویلپرز، سسٹم کے تجزیہ کار اور ایپلی کیشن پروگرامرز
تعلیم اور سماجی خدمات
پرائمری ٹیچرز، آڈیولوجسٹ اور اسپیچ تھراپسٹ
جرمنی کی نظر ثانی شدہ امیگریشن پالیسی
مزدوروں کی کمی کے پیش نظر جرمنی نے ہنر مند غیر ملکی کارکنوں کو راغب کرنے کے لیے اپنی امیگریشن پالیسیوں میں اصلاحات کی ہیں۔
تجربے کی بنیاد پر ویزا کی اہلیت
کم از کم دو سال کا تجربہ اور ایک تسلیم شدہ ڈگری کے حامل ہنر مند پیشہ ور افراد درخواست دینے کے اہل ہیں۔
خاندان کے لیے آسانیاں
نئی پالیسیاں خاندان کے دوبارہ اتحاد کو آسان بناتی ہیں، جرمنی کو انحصار کرنے والے کارکنوں کے لیے ایک پرکشش منزل بناتی ہے۔
یورپین یونین بلیو کارڈ کی آسان رسائی
جرمنی نے یورپین بلیو کارڈ کی ضروریات میں نرمی کی ہے، ہنر مند پیشہ ور افراد کے لیے جرمن افرادی قوت میں شامل ہونے کے اختیارات کو وسیع کیا ہے۔