محمد رضوان کو وائٹ بال ٹیم کا کپتان بنانے پر شاہد آفریدی کا ردعمل آگیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ محمد رضوان کو قومی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانے پر مجھے خوشی ہوئی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ بے خوفی، حکمت عملی، مثبت طرز عمل اور جذبے کا حامل کپتان چاہیے تو پھر محمد رضوان سے آگے نہ دیکھیں۔
شاہد آفریدی نے امید ظاہر کی کہ محمد رضوان ٹیم کو آگے بڑھائیں گے اور شائقین کی توقعات پر پورا اتریں گے۔
سابق کپتان نے کہاکہ ہمیں فخر زمان جیسے کھلاڑی کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔
شاہد آفریدی نے کہاکہ فخر زمان میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ ہمیں میچ، سیریز یا ٹورنامنٹ جتوا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی20 کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔