ژوب: ہائیر سیکنڈری سکول کا کلرک داخلہ فیس کے 25 لاکھ روپے جوے میں ہار گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول ژوب کے کلرک نے کلاس نہم اور دہم کے طلبہ کے امتحانی داخلہ فیس کے مد میں جمع لاکھوں روپے آن لائن جوا میں ہار دیے۔ پرنسپل گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول ژوب وزیر خان نے فراڈ کی تصدیق کردی ہے۔
پرنسپل کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول کے 9ویں اور دسویں جماعت کے 878 طلبہ کے امتحانی فیس کی مد میں 23 لاکھ 14 ہزار روپے کلرک کے پاس پڑے تھے (درخواست کے مطابق 25 لاکھ روپے) ۔ امتحانی فیس جمع کرانے کا بتانے پر کلرک نے آن لائن جوا1X bet میں رقم ہارنے کا انکشاف کیا۔
پرنسپل کا کہنا تھا کہ بلوچستان بورڈ میں فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اکتوبر مقرر ہے۔ بروقت فیس جمع نہ ہونے کی صورت میں طلبہ کے داخلے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول کے کلرک شہزاد جمال کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔