سارہ رضا نے آئمہ بیگ کو گلوکارہ ماننے سے انکار کیوں کیا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف گلوکارہ سارہ رضا خان نے آئمہ بیگ کی گلوکاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے آئمہ بیگ گلوکارہ نہیں ہیں۔
سارہ خان نے وصی شاہ کو انٹرویو دیتے ہوئے آئہ بیگ کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر موسیقی سے آٹو ٹیون کا آپشن نکال کر بات کی جائے تو آئمہ بیگ گلوکارہ نہیں ہیں اس طرح کے اور بھی بہت سے نام ہیں جن کو اداکاروں یا تفریحی شخصیات کے طور پر توپسند کیا جا سکتا ہے لیکن بطور گلوکار نہیں۔
انہوں نے مہوش حیات کے آئٹم سانگ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگرانہیں اپنی فلم یا آئٹم سانگ کے لیے کسی کو اداکاری یا ماڈلنگ کے لیے رکھنا ہو تو وہ مہوش حیات کو پرفارمنس کے لیے ہائر کریں گی گانے کے لیے نہیں کیونکہ وہ گانا نہیں گاتیں۔
سارہ رضا خان کا شمار میوزک انڈسٹری کی جانی مانی گلوکاروں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے اہنے میوزک کیرئیر میں کئی مقامی گائیکی کے مقابلے جیتنے کے ساتھ کئی مشہور ڈراموں کے اصل ساؤنڈ ٹریکس میں اپنی مسحور کن آواز کا جادو جگایا۔ انہوں نے ڈرامہ سیریل ’میرے قاتل میرے دلدار‘ ، ’نامعلوم افراد‘ سمیت کئی مقبول فلموں کے لیے بھی گانے گائے ہیں۔