ناران، بابو سر ٹاپ میں شدید برفباری کے باعث راستے بند
ناران کے سیاحتی مقام بٹا کنڈی میں موسم سرما کی پہلی برف باری ریکارڈ کی گئی
پشاور(قدرت روزنامہ)ناران، بابو سر ٹاپ اور بٹاکنڈی میں شدید برف باری کے باعث راستوں کو بند کر دیا گیا۔
برفباری کے باعث چلاس، گلگت اور اسکردو جانے والے راستوں کو بند کر دیا گیا جبکہ سیاحوں کو بٹا کنڈی کے مقام سے واپس جانے کا کہہ دیا گیا ہے۔
پولیس کا موقف ہے کہ شدید برف باری کے باعث سڑک پر پھسلن ہے جس سے حادثہ پیش آ سکتا ہے، بابو سر ٹاپ کو بھی سیاحوں کے لیے مکمل بند کر دیا گیا ہے۔